’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی انڈین ریلیز تعلقات بڑھانے کا ذریعہ بنے گی فواد خان

فلم نے مقامی باکس آفس میں 100 کروڑ بزنس کا ہندسہ عبور کرلیا ہے، بلال لاشاری کا اعلان


ویب ڈیسک January 01, 2023
فلم کی تاریخ ساز کامیابی کا اثر پاکستانی سینما پر پڑے گا ، فواد خان (فوٹو: ٹویٹر)

پاکستانی سپر اسٹار فواد خان نے کہا ہے کہ 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی انڈیا میں ریلیز دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلقات بڑھانے کا ایک بہترین طریقہ ثابت ہوگی۔

امریکی چینل کو انٹرویو کے دوران اداکار کا کہنا تھا کہ یہ ریلیز اسی طرح ہوگی جس طرح عید یا دیوالی کے موقع پر اوورسیز انڈین اور پاکستانی ایک دوسرے کو کو مبارکباد اور مٹھائیاں دیتے ہیں۔


فواد خان کا کہنا تھا کہ فلم ' دی لیجنڈ آف مولا جٹ' نے جتنی کامیابی حاصل کی ہے، جتنا بزنس کیا ہے اور فلمسازی کا جو معیار مقرر کیا ہے اس کا آنے والے برسوں میں پاکستانی سینما پر بہت زیادہ اثر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : فواد اور ماہرہ کے بھارتی مداحوں کیلئے بری خبر سامنے آگئی

انڈین میں بلاک بسٹر فلم کی ریلیز کے حوالے سے فواد خان کا کہنا تھا کہ ابھی معاملات گرم ہیں، مجھے بھی بتایا گیا ہے کہ فلم ریلیز ہوسکتی ہے یا نہیں ہوگی۔

ایم سی یو ڈیبیوٹ کے حوالے اداکار کا کہنا تھا کہ ذاتی سطح پر مجھے یہ بات اچھی لگتی ہے کہ آپ کو اپنی تاریخ یاد رہے اور آپ کو علم ہو کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے، اس طریقے سے آپ اپنی روایات سے جڑے رہتے ہیں۔





دوسری طرف 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ فلم نے مقامی باکس آفس میں 100 کروڑ بزنس کا ہندسہ عبور کرلیا ہے جبکہ پوری دنیا میں یہ ہندسہ 10 ملین ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں