افغانستان میں غیرملکی خواتین صحافیوں پر پولیس اہلکار کی فائرنگ، ایک ہلاک

رائٹرز  جمعـء 4 اپريل 2014
فائرنگ کرنے والا شخص افغان پولیس کی وردی میں ملبوس تھا، غیرملکی خبر ایجنسی۔ فوٹو: فائل

فائرنگ کرنے والا شخص افغان پولیس کی وردی میں ملبوس تھا، غیرملکی خبر ایجنسی۔ فوٹو: فائل

کابل: افغانستان کے مشرقی علاقے ميں پولیس کی وردی میں ملبوس شخص کی فائرنگ سے ایک غیرملکی خاتون صحافی ہلاک جب کہ ایک شدید زخمی ہو گئی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں پیش آیا جب دو غیرملکی خواتین صحافی پاکستانی سرحد کے قریب ایک چھوٹے سے افغان قصبے میں موجود تھی۔ خوست کے گورنر کے ترجمان مبریز زردان کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار ہی تھا جس کا نام نقیب اللہ ہے۔ ڈاکٹروں اور مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک غیرملکی خاتون ہلاک جب کہ دوسری شدید زخمی ہو گئی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کل منعقد ہوں گے جس کی وجہ سے متعدد غیرملکی صحافی افغانستان میں موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔