عطیات جمع کرنے کیلیے ایک ماہ میں 124 کباب کھانے والا شخص مشکل کا شکار

ڈیس بریکے نے بچوں کے اسپتال کے لیے 1000 برطانوی پاؤنڈ جمع کرنے کیلیے بہت بڑی جسامت کے کباب کھائے


ویب ڈیسک January 03, 2023
ڈیس بریکے نے ایک ماہ میں 124 کے قریب کباب کھاکر مقابلہ جیت لیا اور اس کے بدلے ہسپتال کے لیے 1000 برطانوی پاؤنڈ جمع کرکے عطیہ کئے ہیں۔ فوٹو: ڈیلی میٹرو

برطانوی شخص نے بچوں کے اسپتال کے عطیات کےلیے ایک ماہ میں 124 بڑی جسامت کے کباب کھائے جس سے اب وہ بدہضمی کے ساتھ نفسیاتی کیفیت کا شکار ہیں۔

پیشے کے لحاظ سے انجینیئر، ڈیس بریکے نے ماہِ دسمبر میں 124 کباب کھاکر 1000 برطانوی پاؤنڈ جمع کیے ہیں جو فرانسس ہاؤس چلڈرن ہوسپائس کو دیئے جائیں گے۔ اگرچہ وہ کھانے کے شوقین ہیں لیکن انہوں نے اب کھانے کے کسی چیلنج سے انکار کر دیا ہے۔ کیونکہ ایک ماہ میں 124 کباب کھانا انہیں بھاری پڑگیا ہے۔

ان کا ہاضمہ خراب ہوگیا ہے اور اب وہ جسمانی طور پر بھی ٹھیک نہیں رہا جسے نارمل ہونے میں وقت لگے گا۔ جب انہوں نے کباب کھائے تو وہ کوئی پھل اور سبزی نہیں کھا رہے تھے۔ کیونکہ ان پرسو سے زائد کباب کھانے کا پریشر تھا جس کے بعد انہیں عطیات ملنا تھے۔ تاہم اب بھی وہ کباب کھانے کے خواہش ضرور رکھتے ہیں۔

یکم دسمبر کو انہوں نے کھانے کا چیلنج قبول کیا اور ہر روز وہ برطانیہ میں کباب فروخت کرنے والی مختلف دکانوں پر جاتے رہے اور وہاں سے روٹی میں گوشت بھرے کباب پیٹ میں اتارتے رہے۔ اس کے لیے وہ اپنے دفتر میں پورے دن کچھ نہیں کھاتے تھے۔ کام سے پانچ بجے واپسی کے بعد سونے تک انہیں چار کباب کھانے تھے۔

دوسری شرط یہ تھی کہ لازمی تھا کہ کباب کھانے میں صرف ڈیڑھ گھنٹے صرف ہوں اور یہی وجہ ہے کہ وہ کار چلاتے ہوئے بھی کباب کھاتے رہے۔

تاہم انہوں نے مختلف اقسام کے کباب کھائے جن میں مرغی، بھیڑ، اور مکس گوشت کے کباب شامل ہیں۔ ڈیس نے اولڈم اور بولٹن میں واقع اپنی پسندیدہ دکانوں سے کباب خریدے اور کھائے تھے۔ اگرچہ ایک کباب پر 5 سے 15 کباب کھائے لیکن انہیں خوشی ہے کہ وہ یہ چیلنج عبور کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں