- سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی
- برطانیہ؛ پولیس افسر کو 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید
- الیکشن میں دھاندلی اور باجوہ کی پالیسی اب بھی چلتی نظر آرہی ہے، عمران خان
- پی ایس ایل 8؛ نیشنل اسٹیڈیم میں چار پریکٹس بچز تیار
- پُر کشش افراد ماسک کم پہنتے ہیں، تحقیق
- چاندوں کی دوڑ میں سیارہ مشتری پھر بازی لے گیا، کل تعداد 92 ہوگئی
- مصروف وُڈ پیکر پرندے نے گھرکی دیوار میں 300 سوکلوگرام پھل ذخیرہ کردیئے
- رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے بغاوت کے مقدمے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- میچ فکسنگ؛ کرکٹر آصف آفریدی پر 2 سال کیلئے پابندی
- ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلیے وزیر اعظم ریلیف فنڈ اکاؤنٹ قائم، کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان
- انتہاپسند ہندو رہنما کی مسلمانوں اورعیسائیوں کے قتل عام کی دھمکی
- پشاور پولیس لائنز دھماکے میں فاسفورس استعمال کیا گیا، صدر مملکت
- آئی ایم ایف اور پاکستان کے پالیسی سطح پر مذاکرات شروع، سخت فیصلوں کا امکان
- سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کراچی میں سپرد خاک
- کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- پختونخوا میں انتخابات کیلیے پولیس تیار ہے، آئی جی کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ
- پی ایس ایل8: کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا
- پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
- پی ایس ایل8 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
- کراچی پیچھے چلا گیا اور کچی آبادیاں زیادہ ہوگئیں، سندھ ہائی کورٹ
حریم سلمان صدیقی

فوٹو : فائل
گذشتہ دنوں جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کے چار سالہ بیچلرز ڈگری کے آخری سال کے طلبا کے تیار کردہ تخلیقی فن پارے، نمائش کے بعد اختتام پذیر ہوئے۔ انھی میں ایک طالبہ حریم سلمان نے جامعہ کراچی سے ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کے تھیسز میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔
شعبہِ ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کی طالبہ حریم سلمان صدیقی نے اس تھیسز میں سب سے زیادہ نمبر لے کر اول پوزیشن حاصل کی۔ اس شعبے کے ماہرین پر مشتمل بیرونی جیوری کے ارکان نے مجموعی طور پر حریم کے تخلیق کردہ ڈیزائنر کو اس مقابلے میں بہترین قرار دیا۔
حریم نے اپنے ڈیزائنر ان لوگوں کی سہولت کے لیے بنائے جنہیں قدرت نے بصارت کی نعمت سے نہیں نوازا ہے۔ نابینا افراد کے ساتھ کی گئی تحقیق نے حریم کو ایسے خصوصی ڈیزائن کو بنانے میں بھرپور مدد کی جنھیں ہاتھ کے چھونے سے محسوس کیا جاسکتا ہے۔
چار سالہ بیچلرز ڈگری کے تھیسز کے آخری سال کی اس نمائش میں جامعہ کراچی کے ویژول اسٹڈیز کے مختلف شعبوں کے طلبہ کی شان دار تخلیقی صلاحیتیں شامل تھیں، جن میں گرافک ڈیزائننگ، فلم اور ٹیلی ویژن، فائن آرٹس، اینیمیشن، اسلامک آرٹس اور گلاس، انڈسٹریل ڈیزائن آرکیٹیکچر اور ٹیکسٹائل ڈیزائننگ شامل تھے۔
ان طلبا نے اس نمائش میں اپنے اپنے اسٹالوں پر اپنے متعلقہ فن پاروں کی نمائش کی۔ آرٹ کے قدردانوں کی ایک کثیر تعداد نے تھیسز کی اس نمائش کو دیکھا اور شان دار عزم اور کمال کے ساتھ تخلیق کیے گئے بہترین تصورات کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ انھوں نے غیر معمولی تخلیقی شاہ کار تیار کرنے پر ان نوجوانوں کو خوب سراہا۔
یہ غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں سے مالامال بچے جو آنے والے وقت میں اپنی متعلقہ صنعتوں کی باگ ڈور سنبھالیں گے، انھیں تمام حلقوں کی جانب سے تعریف اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔