طالبان نے گیلانی اور تاثیر کے بیٹوں کو رہا نہ کیا تو دمادم مست کرکے دکھائیں گے، خورشیدشاہ

ویب ڈیسک  جمعـء 4 اپريل 2014
پیپلز پارٹی نے اس لیے قربانیاں نہیں دیں کہ اس کے جوانوں کو بیروزگار کیا جائے، خورشید شاہ  فوٹو؛فائل

پیپلز پارٹی نے اس لیے قربانیاں نہیں دیں کہ اس کے جوانوں کو بیروزگار کیا جائے، خورشید شاہ فوٹو؛فائل

لاڑکانہ: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید نے کہا ہےکہ اگر طالبان نے یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹوں کو رہا نہ کیا تو پھر دما دم مست کرکے دکھائیں گے۔

گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 35 ویں برسی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت طالبان سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے لیکن وزیراعظم یہ بتا دیں کہ یہ کس طرح کے مذاکرات ہیں طالبان یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹے کو چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہیں لیکن اگر انہوں نے دونوں کو رہا نہ کیا تو پھر دما دم مست کرکے دکھائیں گے۔

سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے قومی اداروں کی نجکاری کا عمل شروع کیا جارہے۔ جن مزدوروں کو پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں روز گار دیا تھا انہیں بے روز گار کیا جارہا ہے۔ ہم وہ جمہوریت نہیں چاہتے کہ جس سے آمریت جنم لے، پیپلز پارٹی نے اس لیے قربانیاں نہیں دیں کہ اس کے جوانوں کو بیروزگار کیا جائے، حکومت جمہوریت کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔