پی ایس ایل 8؛ پشاور زلمی نے کٹس کی رونمائی کر دی

اسپورٹس رپورٹر  منگل 3 جنوری 2023
فوٹو : ٹویٹر

فوٹو : ٹویٹر

  کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے لیے پشاور زلمی کی کٹس کی رونمائی کر دی گئی۔

پشاور زلمی کے کپتان اسٹار بیٹسمین بابر اعظم نے منفرد انداز میں کٹس کی رونمائی کی، بابر اعظم پہلی بار منفرد فیشن اسٹائل میں جلوہ گر ہیں۔

ترجمان زلمی کےمطابق پی ایس ایل آٹھ کے لیے پشاور زلمی کی پلیئنگ، متبادل اور ٹریننگ کٹس لانچ کی گئیں ہے جس کی ویڈیو میں پاکستان اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم موجود ہیں۔ دنیا کے بہترین بیٹر میں شمار ہونے والے بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی کی کٹس رونمائی کو چار چاند لگا دیے۔

چیف کمرشل آفیسر پشاور زلمی نوشیروان آفندی نے کہا کہ کٹس رونمائی ویڈیو میں کرکٹ، میوزک اور فیشن کا حسین امتزاج ہے، پشاور زلمی کٹ کی رونمائی میں انٹرنیشنل راک بینڈ ایولنیشن کا مشہور گانا سیل شامل کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کی ٹریننگ کٹ کو ایک بار پر پھر ہوم سٹی پشاور سے منسوب کیا گیا ہے، ٹریننگ کٹ میں شامل ڈیزائن کو پھولوں کے شہر پشاور سے تشبیہ دی گئی ہے، ٹریننگ کٹ پر پاکستان کی قومی جانور اور زلمی ماسکوٹ مارخور کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔