ناقص کارکردگی کی وجہ سے نیب کا نام خراب ہورہا ہے،چیئرمین نیب چوہدری قمرزمان

ویب ڈیسک  جمعـء 4 اپريل 2014
نیب کو ایک مستعد پراسیکیوشن ایجنسی کے طور پر کام کرنا ہوگا۔چیئرمین نیب۔
فوٹو: فائل

نیب کو ایک مستعد پراسیکیوشن ایجنسی کے طور پر کام کرنا ہوگا۔چیئرمین نیب۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین چوہدری قمرزمان نے ادارے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ناقص کارکردگی کی وجہ سے نیب کا نام خراب ہورہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب چوہدری قمرزمان کی سربراہی میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ چیئرمین نیب قمر زمان نے اجلاس میں ادارے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ چوہدری قمرزمان نے افسران پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ ناقص کارکردگی کی وجہ سے نیب کا نام خراب ہورہا ہے اس لیے نیب کو ایک مستعد پراسیکیوشن ایجنسی کے طور پر کام کرنا ہوگا۔

اجلاس میں سندھ میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر اکبرسومرو کے خلاف ریفرنس کی منظوری بھی دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔