- سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
- کراچی کے نوجوان انجینئرنے ’جانوروں‘ کا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف کرادیا
- امریکا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے
- کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز
- 25 لاکھ مالیت کے جعلی 5 ہزار والے نوٹ برآمد
- کینیڈا میں مچھلی کے شکار کے دوران خاندان ڈوب گیا؛ 4 بچوں سمیت 5 ہلاک
- اینڈرائیڈ 14 میں اہم فیچر شامل کیے جانے کا امکان
- نگلنے میں دشواری کے مرض کی دو اہم وجوہ ہوسکتی ہیں، پاکستانی ماہرین
- برطانوی انجینیئر نے دوڑنے والا کوڑے دان بنالیا، ویڈیو وائرل
- جنگلی جانوروں اورپرندوں کے انکلوژرنیلام کرنے کا فیصلہ
- گاڑی پر انجن کی طاقت کے بجائے قیمت کی شرح سے ٹیکس لگانے کی مخالفت
- سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں، ہزار کیس بنالیں فرق نہیں پڑے گا، پرویزالہٰی
- چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 60 مکانات تباہ؛ 14 افراد ہلاک
- یاسمین راشد کی بریت کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے، آئی جی پنجاب
- لیاری ایکسپریس وے پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے
- آسٹریلیا خالصتان ریفرنڈم؛31 ہزارسکھوں کا بھارت سےعلیحدگی کے حق میں ووٹ
- پاکستان اور افغانستان خوراک کی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں، رپورٹ
- پاکستان میں پہلی بار سراغ رساں کتوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد اڈاپٹ کیا جائیگا
- پشاور میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی، ویڈیو وائرل
- کراچی؛ گھر کی گیلری میں کھڑی بچی فائرنگ سے جاں بحق، ملزم گرفتار
جاپان کا ٹوکیو چھوڑنے والے خاندانوں کو فی بچہ 17 لاکھ دینے کا اعلان

فوٹو فائل
ٹوکیو: جاپانی حکومت نے ٹوکیو سے ہجرت کرنے والے ہر خاندان کو فی بچہ 17 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی حکومت کی جانب سے ہر خاندان کو فی بچہ 10 لاکھ ین (17 لاکھ روپے) دینے کا مقصد ملک کے دیگر حصّوں کو آباد کرنا اور ساڑھے 3 کروڑ نفوس پر مشتمل ٹوکیو کی آبادی میں کمی لانا ہے۔
جاپانی حکومت کا خیال ہے کہ اس اقدام کے عوام کا معیار زندگی اور رویے تبدیل تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔
وفاقی حکومت کی کامیابی کیلئے جاپان کی 1300 بلدیاتی اداروإ نے بھی اسکیم میں شمولیت اختیار کی ہے جو اسکیم میں استعمال ہونے والی رقم کا 50 فیصد ادا کریں گی جب کہ باقی پچاس فیصد مرکزی حکومت دے گی۔
اس اسکیم کا حصہ بننے والے خاندانوں کو گریٹر ٹوکیو سے باہر جانا ہوگا اور اپنے نئے گھروں میں پانچ سال گزارنا ہوں گے، البتہ وہ شہر کی سرحد میں واقع پہاڑی حصوں میں بھی منتقل ہوسکتے ہیں۔
حکومتی اسکیم کا حصّہ بننے والے خاندان کے ملازمت پیشہ افراد کو نئی جگہ ملازمت کرنا ہوگی اور اگر خاندان کا کوئی فرد پرانی ملازمت کو ہی برقرار رکھنا چاہتا ہے تو گھر میں رہ کر ملازمت کو انجام دینا ہوں یا پھر نئے علاقے میں کوئی کاروبار کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ماضی میں حکومت نے اپریل 2022 میں ٹوکیو چھوڑ کر دیگر علاقوں میں جانے والے خاندانوں کو فی بچہ 3 لاکھ ین دینے کا اعلان کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔