آئی ایم ایف سے قرض حصول کی شرائط پرمنصوبہ تیار

آئی این پی  بدھ 4 جنوری 2023
دوست ممالک سے منصوبہ شیئر کرکے اسٹرکچرڈ سپورٹ مانگی جائے گی
 فوٹو: فائل

دوست ممالک سے منصوبہ شیئر کرکے اسٹرکچرڈ سپورٹ مانگی جائے گی فوٹو: فائل

 اسلام آباد: آئی ایم ایف  سے قرض حصول کی شرائط پوری کرنے کی غرض سے منصوبہ تیار کر لیا۔

وفاقی حکومت نے معیشت کی بحالی کیلیے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے قرض حصول کی شرائط پوری کرنے کی غرض سے منصوبہ تیار کر لیا جس میں پٹرولیم لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ملکی معیشت کی بہتری کیلیے 10 سالہ جامع منصو بہ تیار کیا جائے گا،منصوبہ دوست ممالک سے شئیر کر کے اسٹرکچرڈ سپورٹ مانگی جائے گی، ان ممالک میں چین، یو اے ای، سعودی عرب، قطر، یورپی یونین اور امریکا شامل ہیں۔

ٹارگٹڈ سبسڈی معاشرے کے صرف کم آمدن طبقے کو دی جائے گی،عام دکانداروں اور تاجروں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی معاشی بحالی منصوبے کا حصہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔