ملک میں کورونا کے 2 مریض دم توڑ گئے 14 کی حالت تشویش ناک

24 گھنٹوں کے دوران 22 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت ریکارڈ ہوئے، قومی ادارہ صحت


ویب ڈیسک January 04, 2023
(فوٹو فائل)

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 مریض انتقال کر گئے جب کہ 14 متاثرین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

 



قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 22 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.43 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں کئی ماہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح بتدریج کم ہورہی تھی، تاہم گزشتہ روز 2 مریضوں کی موت ہو گئی۔ این آئی ایچ کے مطابق 14 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے نئے ویرینٹ سے متعلق خبروں کی تردید

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے آنے کی خبریں زیر گردش تھیں، جس پر قومی ادارہ صحت کی جانب سے باقاعدہ تردید کی گئی تھی۔ این آئی ایچ کے مطابق کورونا کی نئی قسم کا تاحال کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، البتہ ملک میں نئے ویرینٹ سے نمٹنے کے حوالے سے انتطامات مکمل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں