عمران خان نے پی ٹی آئی سربراہی سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 4 جنوری 2023
عمران خان نے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے اثاثے ظاہرکردئیے ہیں،درخواست میں موقف:فوٹو:فائل

عمران خان نے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے اثاثے ظاہرکردئیے ہیں،درخواست میں موقف:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف  دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کررہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیرمین کو عہدے سے ہٹانے کےلئے غیر قانونی طور پر نوٹس جاری کیا۔ الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو خلاف قانون کاروائی کا آغاز کیا۔پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے مکمل اثاثے ظاہرکررکھے ہیں۔

درخواست میں عدالت سے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس کو معطل کرنے اورحتمی کارروائی تک الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کا حکم دے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔