- میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
- الیکشن کمیشن کی پنجاب اور کے پی کی نگراں حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت
- جامعہ اردو بدترین مالی وانتظامی بحران کا شکار ہوگئی
- اگر بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح پر توبہ نہیں کی تو انہیں تجدید ایمان کرنی چاہیے، مفتی سعید
- خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی
- کراچی کے اسکول میں طالب علم پر بہیمانہ تشدد، ہاتھ فریکچر
- گورنر نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی
- قومی اسمبلی اجلاس: شازیہ مری شہدا کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
- یوکرین جنگ میں روس کی مدد پر امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
- پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے
- سعودی عرب؛ 4 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت
- والدین کو جلاکر قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا
- پاکستان میں کورونا وائرس کےنئے ویریئنٹ بی ایف سیون کی تصدیق
- سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس
- آئی ایم ایف کی بنگلادیش کیلیے 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری
- پشاور خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی ہے،وزیرداخلہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہ
- اپنی موت کا ڈراما رچانے کیلیے جرمن لڑکی نے ہم شکل بلاگر کو قتل کردیا
- سانحہ پشاور پر آرمی چیف پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں، نورعالم خان
- کراچی میں ڈاکوؤں کی سڑک کے بیچ میں آزادنہ لوٹ مار کی تصاویر وائرل
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ووٹنگ سے قبل لیگی اراکین نے وفاق سے کروڑوں روپے فنڈز مانگ لیے

فوٹو فائل
لاہور: مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ سے پہلے وفاقی حکومت سے ترقیاتی اسکیموں کے لیے کروڑوں روپے کا فنڈز مانگ لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیراعلی کے اعتماد سے پہلے مسلم لیگ ن میں بڑی ہلچل ہے جہاں شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں لیگی ایم پی ایز نے وفاقی حکومت سے ترقیاتی اسکیموں کی مد میں کروڑوں روپے کے فنڈز طلب کیے اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
لیگی اراکین کے تحفظات دور کرنے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی قائم کردہ وزرا کی کمیٹی نے اپنے پہلے اجلاس میں لیگی ارکان کے گلے شکوے سنے، اس دوران اراکین لیگی قیادت کے سامنے پھٹ پڑے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے اراکین نے پانچ پانچ کروڑ جبکہ جنوبی پنجاب والے لیگی ایم پی ایز نے پچیس پچیس کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیمیں مانگ لیں جس کی وزرا نے یقین دہانی کروا دی۔
اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی حرکتیں ایسی نہیں کہ انتخابات بروقت ہو سکیں اس لئے وہ بھی انتخابات بروقت ہو جانے کی دعائیں کریں۔ کسی ایئرپورٹ کی نجکاری نہیں کی جا رہی، نئی ریلوے کوچز سو فیصد فٹ ہیں اور اس ماہ باقاعدہ آپریشنل ہو جائیں گی۔
وزیراعظم کی قائم کردہ وزرا کی کمیٹی میں شامل رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان اور عطاء اللہ تارڑ روزانہ کی بنیاد پر پندرہ پندرہ اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں کر کے ان کے تحفظات سنیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔