گنگارام اسپتال کے ہاسٹل میں خاتون ڈاکٹر سے جنسی زیادتی کی کوشش

پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا


ویب ڈیسک January 04, 2023
—فائل فوٹو

گنگارام اسپتال کے لیڈی ڈاکٹر ہاسٹل میں اوباش نوجوان کی خاتون ڈاکٹر سے جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا۔ ایف آئی آر کے مطابق گنگارام اسپتال کے لیڈی ڈاکٹرہاسٹل میں پیڈز کی لیڈی ڈاکٹر آرام کررہی تھیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ایک اوباش نوجوان نے ہاسٹل کا دروازہ کھٹکھٹایا اور وارڈ میں ایک بچے کی موت کا بہانہ بنا کر لیڈی ڈاکٹر کے کمرے میں گھس کر جنسی درندگی کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے لیڈی ڈاکٹر کے شورمچانے پر گلا دبا کرجان سے مارنے کی دھمکی دی تاہم خاتون ڈاکٹر بھاگ کر واش روم میں گھس گئیں اور روشن دان کے راستے دوسرے کمرے میں جاکراپنی عزت و جان بچاٸی۔

پولیس کے مطابق ملزم فرار ہو گیا ہے تاہم تھانہ سول لاٸن پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں