رونالڈو آج ڈیبیو سے محروم، 2 میچز کی عائد پابندی وجہ بن گئی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 5 جنوری 2023
اسٹرائیکر پر ایورٹن کے شائقین کا فون توڑنے کے الزام پر یہ کارروائی کی گئی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی

اسٹرائیکر پر ایورٹن کے شائقین کا فون توڑنے کے الزام پر یہ کارروائی کی گئی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی

لندن: کرسٹیانو رونالڈو آج اپنے نئے سعودی کلب النصر کی جانب سے ڈیبیو نہیں کرپائیں گے۔

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو آج اپنے نئے سعودی کلب النصر کی جانب سے ڈیبیو نہیں کرپائیں گے، اس کا سبب ان پر انگلش فٹبال باڈی کی جانب سے عائد 2 میچز کی پابندی ہے۔

اسٹرائیکر پر ایورٹن کے شائقین کا فون توڑنے کے الزام پر یہ کارروائی کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔