تجارتی خسارے میں 6 ماہ کے دوران 32.6 فیصد کمی، 17.13ارب ڈالر رہا

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 5 جنوری 2023
برآمدات 5.79فیصد کمی کے ساتھ 14 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہی ہیں، وفاقی ادارہ شماریات۔ فوٹو: فائل

برآمدات 5.79فیصد کمی کے ساتھ 14 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہی ہیں، وفاقی ادارہ شماریات۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: تجارتی خسارے میں 6 ماہ کے دوران 32.6 فیصد کمی کے ساتھ 17.13ارب ڈالر رہا۔

رواں مالی سال 2022-23کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2022) کے دوران سالانہ بنیادوں پر ملک کا تجارتی خسارہ 32.6 فیصد کمی کے ساتھ17.13 ارب ڈالر جبکہ گزشتہ ماہ(دسمبر2022)میں40.68 فیصد کمی کے ساتھ 2.86 ارب ڈالر رہا البتہ ماہانہ بنیادوں پر دسمبر 2022 میں نومبر2022 کے مقابلے میں ملکی تجارتی خسارے میں2.36 فیصد اضافہ ہواہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے ادادوشمار میں بتایا گیا کہ دسمبر کے دوران ملکی تجارتی خسارے میں 2.36 فیصد اضافہ ہوا، برآمدات 3.64 فیصد اور درآمدات 0.41فیصد کم رہیں، 6 ماہ کے دوران درآمدات 22.63 فیصد کمی کے ساتھ 31ارب 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ برآمدات 5.79فیصد کمی کے ساتھ 14 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔