ائرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ؛ ڈی جی سول ایوی ایشن کی سربراہی میں کمیٹی قائم

ویب ڈیسک  جمعرات 5 جنوری 2023
 (فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: مل کے 3 بڑے ائرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے میں ڈی جی سول ایوی ایشن (سی اے اے) کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تین اہم ترین ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کیلیے حکمت عملی تیار

ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق کمیٹی سرمایہ کاروں کو بروقت ڈیٹا اور معلومات فراہم کرے گی۔ مراسلے کے ذریعے اسلام آباد ، لاہور اور کراچی ائرپورٹس کو ڈیٹا جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ائرپورٹ پر کنسلٹنٹ فرم کو سہولیات فراہم کرنا بھی کمیٹی کی ذمے داری ہو گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی آؤٹ سورسنگ سے متعلق وزرات ہوابازی کو بھی معلومات فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ڈائریکٹریٹ برانچز سے بروقت معلومات جمع کرے اور ائرپورٹس منیجرز بروقت درست معلومات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔