خواتین کے کپڑوں میں چھپا کر منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  جمعرات 5 جنوری 2023
منشیات خواتین کے کپڑوں میں بڑی مہارت سے چھپائی گئی تھی، ترجمان اے این ایف

منشیات خواتین کے کپڑوں میں بڑی مہارت سے چھپائی گئی تھی، ترجمان اے این ایف

 اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق انٹرنیشنل کوریئر آفس کامرہ میں لندن بھیجنے کے لیے تیار کیے گئے پارسل سے مجموعی طور پر 438 گرام ہیروین برآمد کرلی گئی، جو بڑی مہارت کے ساتھ خواتین کے کپڑوں میں چھپائی گئی تھی۔

دوسری کارروائی میں اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ پر کار سے 10 کلو 500 گرام ہیروئین برآمد کرکے 2  ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔برآمد شدہ ہیروئن کار کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی ۔

علاوہ ازیں ایک اور کارروائی کے دوران جہلم جی ٹی روڈ کے قریب جہلم کے رہائشی ملزم سے 39 کلو پوست برآمد کرلی گئی۔

منشیات برآمد کرنے کے بعد اے این ایف نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔