کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ لیں

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 5 جنوری 2023
نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی فرینک کیمرون کے انتقال کے سوگ میں پٹیاں باندھیں

نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی فرینک کیمرون کے انتقال کے سوگ میں پٹیاں باندھیں

  کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اور معاون عملہ  دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن بازو پر سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی اور چیف سلیکٹر فرینک کیمرون کے انتقال کا سوگ مناتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

فرانسس جیمز کیمرون 2 جنوری کو چل بسے تھے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے لیے بطور فاسٹ باؤلر 19 ٹیسٹ کھیلے۔ انہوں نے 1968ء سے 1986ء تک نیوزی لینڈ کے سلیکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ کیمرون کو کرکٹ میں خدمات پر آرڈر آف دی برٹش ایمپائر کا ممبر مقرر بھی کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔