- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
- ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- ایل سیز کا معاملہ؛ انڈس موٹرز کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی
- اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
- باغیوں کا سابق سرغنہ کانگو کا وزیر دفاع منتخب
- الیکشن سے نہ ہم بھاگ رہے ہیں اور نہ پی ڈی ایم بھاگی ہے، گیلانی
- اعلانات کو حقیقت بنانے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں، مریم نواز
- ایم کیو ایم کا کراچی میں 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
- صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط، الیکشن کے ممکنہ التوا اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش
- ن لیگ کی عمران خان کے جھوٹے ’بیانیے‘ کے خلاف حکمتِ عملی تیار
کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ، گھناؤنے جرائم میں کمی ہوئی، ایڈیشنل آئی جی

—فائل فوٹو
کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اعتراف کیا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ گھناؤنے جرائم میں کمی آئی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایپکس کمیٹی اجلاس میں امن امان سے متعلق بریفنگ دی۔
دوران بریفنگ انہوں نے بتایا کہ سال 2022ء میں 2021ء کے مقابلے میں گھناؤنے جرائم میں کمی ہوئی، 4.42 فیصد گھناؤنے جرائم 2022ء میں کم ہوئے جن میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی شامل ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ 4.6 فیصد گھروں میں ڈکیتی میں کمی آئی اور 35.37 فیصد 4 وہیلرز کی چھیننے میں کمی آئی، بھتہ خوری کا سراغ لگانے کا تناسب 77.27 فیصد ہے اور 110 بھتہ خور پکڑے ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ اسٹریٹ کرائم میں 7.98 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، موبائل فون کی اسنیچنگ میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکوؤں سے انکاؤنٹر میں 129 کمرنل مارے گئے اور 1047 زخمی ہوئے۔
ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ شہر میں 3000 کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا ہے، یہ کیمرے تاجروں، صنعتکاروں اور دیگر مخیر حضرات کی مدد سے لگائے گئے ہیں۔ غیرقانونی رہنے والے غیر ملکی بھی کراچی میں جرائم میں ملوث ہیں، غیرملکیوں کی واپسی یا انکی ٹریکنگ بہت ضروری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سال 2023 کے لوکل باڈیز کے انتخابات میں 4995 پولنگ اسٹیشن کو سیکیورٹی دیں گے، 25ہزار 340 کی فورس لوکل باڈیز کی الیکشن سیکیورٹی کے فرائض ادا کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے حکم دیا کہ پولیس اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے وسائل استعمال کرے، اسٹریٹ کرائم کے خلاف جو کریک ڈاؤن جاری ہے اس کو تیز کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔