رمیز راجا کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطے کا انکشاف

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 5 جنوری 2023
سابق چیرمین کو پینشن کی ادائیگی کوڈ آف کنڈیکٹ پر دستخط کرنے سے مشروط (فوٹو: پی سی بی)

سابق چیرمین کو پینشن کی ادائیگی کوڈ آف کنڈیکٹ پر دستخط کرنے سے مشروط (فوٹو: پی سی بی)

 لاہور: سابق چیئرمین رمیز راجا کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجا نے پینشن کے حصول کے لیے پی سی بی حکام سے رابطہ کیا ہے اور 60 سال سے اوپر عمر ہونے پر پینشن لینے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔

پی سی بی حکام نے ان کی خواہش پورا کرنے کے لیے ان کا نام اس لسٹ میں شامل کرلیا ہے تایم پینشن ادائیگی کو کوڈ آف کنڈیکٹ پر دستخط کرنے سے مشروط کردیا ہے۔

کوڈ آف کنڈیکٹ کے تحت ان دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد پینشن لینے والا کرکٹر بورڈ پر تنقید نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب رمیز راجا چیئرمین شپ سے ہٹنے پر ان دنوں پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر سابق کرکٹر سرفراز نواز کی پینشن تاحال بند ہے۔

پینشن پانے کے لیے رمیز راجہ کو کرکٹ بورڈ کے معاملات پر خاموشی اختیار کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ رمیز راجا کے دور میں سابق کرکٹرز کی پینشن میں ایک لاکھ روپے اضافہ کیا گیا تھا، سابق کرکٹر اگست کے مہنے میں 60 سال کی عمر تک پہنچ جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔