جماعت اسلامی کا دھرنا ختم حکومت سندھ سے بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ

بلدیاتی انتخابات کے ذریعے میئر اور ٹائونز کی سطح پر ایماندار لوگ لاسکیں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی


ویب ڈیسک January 05, 2023
—فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں تاکہ ہم میئر اور ٹائونز کی سطح پر ایماندار لوگ لاسکیں۔

ایوان صدر روڈ پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں ہمیں آدھا کردیا گیا ہے اور حکومت اتحادیوں کے ساتھ لوٹ مار میں مصروف ہے جبکہ بلدیاتی اداروں پر قبضے کی سازش پر عمل ہورہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا گٹھ جوڑ 35 سال سے جاری ہے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نورا کشتی لڑرہی ہے، 2017 میں نون لیگ کے دور حکومت میں مردم شماری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمیت سب کے مطالبے پر 5 فیصد بلاکس کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ ہوا جس پر اب تک عمل نہیں کیا گیا، صدر، گورنر اور وفاقی وزرا کا تعلق کراچی سے ہے مگر مردم شماری کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے جعلی مردم شماری کو جائز قرار دیا تھا، شہر قائد کی پیٹھ پر چھرا گھونپا گیا ہے، حق ملتا تو قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھ جاتیں، پیپلز پارٹی اندرون سندھ کے بعد شہروں پر قبضے کررہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں