- پاکستان کی معاشی ترقی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے، اسحاق ڈار
- ایران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے پر فائرنگ، سیکورٹی چیف ہلاک
- فواد چوہدری سے یہ سلوک کرنے والوں کیلیے اکیلی کافی ہوں، اہلیہ
- پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- ملک میں کل سے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
- آئی ایم ایف سے اسی مہینے معاہدہ ہوجائے گا، وزیراعظم
- سخت سردی جنوری میں لیکن سندھ میں تعطیلات دسمبر میں
- طیبہ ہراسگی کیس؛ ہائیکورٹ نے پی اے سی کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا
- رونالڈو کو تحفے میں ملی قیمتی پتھروں سے بنی گھڑی کی مالیت کیا ہے؟
- پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی چیلنج کردی
- باجوہ لیک کیس میں گرفتار ایف بی آر اہلکاروں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- اسنوکر چیمپیئن شپ؛ برطانوی کیوئسٹ کو پاکستانی کیوئسٹ کے ہاتھوں شکست
- کراچی؛ کرایے کی کار چلانے والا 2 بچوں کا باپ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک
- ڈالر کی اڑان جاری، مزید 7 روپے مہنگا
- دو سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست پر اعتراض کالعدم
- لاہور میں اے ٹی ایم ہیک کرنے کی کوشش ناکام، ہیکر گرفتار
- ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا، ویڈیو وائرل
- بلدیہ شرقی کے زیر انتظام کئی صحت مراکز غیر فعال، مریض رل گئے
- ڈھائی لاکھ ٹن چینی کی برآمد، وفاقی حکومت نے شرائط تبدیل کر دیں
- فحاشی و عریانی کا سیلاب
جماعت اسلامی کا دھرنا ختم؛ حکومت سندھ سے بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ

—فائل فوٹو
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں تاکہ ہم میئر اور ٹائونز کی سطح پر ایماندار لوگ لاسکیں۔
ایوان صدر روڈ پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں ہمیں آدھا کردیا گیا ہے اور حکومت اتحادیوں کے ساتھ لوٹ مار میں مصروف ہے جبکہ بلدیاتی اداروں پر قبضے کی سازش پر عمل ہورہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا گٹھ جوڑ 35 سال سے جاری ہے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نورا کشتی لڑرہی ہے، 2017 میں نون لیگ کے دور حکومت میں مردم شماری کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمیت سب کے مطالبے پر 5 فیصد بلاکس کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ ہوا جس پر اب تک عمل نہیں کیا گیا، صدر، گورنر اور وفاقی وزرا کا تعلق کراچی سے ہے مگر مردم شماری کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے جعلی مردم شماری کو جائز قرار دیا تھا، شہر قائد کی پیٹھ پر چھرا گھونپا گیا ہے، حق ملتا تو قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھ جاتیں، پیپلز پارٹی اندرون سندھ کے بعد شہروں پر قبضے کررہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔