- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
اب خواتین آرام سے اونچی ایڑھیوں کے جوتے پہن سکیں گی
روم: جوتوں کے ایک مشہور ڈیزائنر نےایک ایساجوتے کا پتاوا بنایا ہے جس کو لگا کر خواتین آرام سے اونچی ایڑھیوں کے جوتے پہن سکیں گی۔
اطالوی کمپنی گیٹ-ٹیک کی جانب سے بنایا جانے والا یہ پتاوا چلنے کے دوران پیر کو آرام بخشتا ہے اور پیر پر پڑنے والے دباؤ کو تقسیم کرتا ہے۔ اسٹیلیٹو (خواتین کے باریک اور اونچی ایڑھی والے جوتے) کے اندر لگائے جانے کی وجہ سے یہ نہ تو ظاہر ہوتا ہے اور نہ ہی جوتے سے اکھڑ سکتا ہے۔
یہ ڈیزائن ایک اطالوی ڈیزائنر ڈیئگو ڈولچینی نے بنایا ہے۔ ڈیئگو بالمین، ڈولچے & گبانا اور گوچی سمیت کئی برانڈز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔
یہ ایجاد رواں ہفتے لاس ویگس میں منعقد ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو میں پیش کیا جارا ہے۔ تاہم، یہ بات مبہم ہے کہ اس پتاوے کے ساتھ جوتے فروخت کے لیے کب دستیاب ہوں گے۔
گیٹ-ٹیک کے مطابق اس پتاوے کے جوڑے کی قیمت 21 ڈالرز ہوگی اور ری سائیکلڈ پولیمر سے بنائے گئے اس پتاوے کی بائیو مکینیکی جدت خواتین کی صحت کو بہتر کرے گی، تکلیف کو راحت بخشے گی اوران کو چوٹ لگنے سے بچائے گی۔
واضح رہے طویل مدت تک اونچی ایڑھیاں پہننے سے خواتین میں اسٹریس فریکچر، کمر کے نچلے حصے میں درد، اعصابی نظام کو نقصان، پٹھوں میں تکلیف اور ایڑھی کی ساخت میں تبدیلی سمیت کئی مسائل پیش آسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔