پی ایس ایل 8 کا ایک میچ کوئٹہ میں ہوگا

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 5 جنوری 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

لاہور: پاکستان سپرلیگ کے گورننگ کونسل اجلاس میں ایک میچ کی میزبانی کوئٹہ کو دینے پر اتفاق اور پی ایس ایل کا حتمی شیڈول اگلے ہفتے جاری کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں پی سی بی کرکٹ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ جس میں لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے نمائندے بھی موجود تھے جبکہ کراچی کنگز،  کوئٹہ اور پشاور زلمی کے حکام نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔

فرنچائز مالکان نے پی ایس کے بانی چیئرمین نجم سیٹھی کا پرتپاک استقبال کیا۔

اجلاس میں پی ایس ایل کے مالی اور انتظامی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ نجم سیٹھی نے فرنچائز مالکان کے مسائل کو مشاورت سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر پی ایس ایل 8 کا کم از کم ایک میچ کوئٹہ میں کروانے پر اتفاق کیاگیا۔ فرنچائز نے نجم سیٹھی کی قیادت میں لیگ کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانے کا عزم کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔