مرغی کے گوشت کی قیمت 600 روپے کلو تک پہنچ گئی، مزید اضافے کا خدشہ

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 5 جنوری 2023
پی ایس کیو سی اے نے مرغی کی فیڈ میں خطرناک دھاتوں کی نشاندہی کیوں نہیں کی۔ فوٹو:فائل

پی ایس کیو سی اے نے مرغی کی فیڈ میں خطرناک دھاتوں کی نشاندہی کیوں نہیں کی۔ فوٹو:فائل

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مرغی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث برائلر گوشت کی قیمت 600 روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ مزید اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 600 روپے کلو تک پہنچ گئی، جس کی وجہ سے شہریوں پریشان ہیں جبکہ سماجی تنظیموں نے سوشل میڈیا پر مرغی بائیکاٹ مہم شروع کر دی۔

دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی کے نواحی علاقوں میں مرغی کا گوشت 620 روپے فی کلو فروخت کیا جاریا ہے جبکہ زندہ مرغی 390 روپے اور نواحی علاقوں میں 400 روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

پولٹری ایسوسی ایشن راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مرغی کی فیڈ کا خام مال انتہائی مہنگا ہوگیا فیڈ خام مال کے کنٹینر ریلیز نا کرائے گئے تو مرغی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔