سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ قیمت 50 ہزار300 روپے ہوگئی

بزنس رپورٹر  ہفتہ 5 اپريل 2014
 فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 320 روپے اور274 روپے کا اضافہ ہوا۔  فوٹو: اے ایف پی/فائل

فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 320 روپے اور274 روپے کا اضافہ ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کراچی: سونے کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں اضافہ کے باعث مقامی منڈی میں بھی 10 گرام قیمت میں 320 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 1293 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 320 روپے اور274 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 50 ہزار 300 روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 43 ہزار 114 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی قیمتیں برقراررہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔