یہودی وزیرکےمسجد اقصیٰ میں گھسنے کا نتیجہ، اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ امارات منسوخ

ویب ڈیسک  جمعـء 6 جنوری 2023
شدید ردعمل کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے واقعہ پر معافی مانگنے کی کوشش کی:فوٹو:فائل

شدید ردعمل کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے واقعہ پر معافی مانگنے کی کوشش کی:فوٹو:فائل

مقبوضہ بیت المقدس: یہودی وزیر کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا  متحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتامر بین گویر کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کے بعد متحدہ عرب امارات نے سخت ردعمل دیتے ہوئے چین کے ساتھ مل کر یہودی وزیرکے معاملے پر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے۔

امارات کے اس اقدام کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کا دورہ امارت منسوخ ہوگیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کو 8 جنوری کو امارات کا دورہ کرنا تھا

متحدہ عرب امارات اور دیگرممالک کے شدید ردعمل کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے معافی مانگنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی موجودہ حیثیت کا احترام کرتے ہیں اور اسے بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ امریکا اور یورپی یونین نے بھی اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے  پر تنقید کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔