شاداب کی جگہ قومی ٹیم کے نئے نائب کپتان کے نام کا اعلان ہوگیا

زبیر نذیر خان  جمعـء 6 جنوری 2023
لیگ اسپنر کو انگلی میں چوٹ کے باعث آرام کروایا گیا ہے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

لیگ اسپنر کو انگلی میں چوٹ کے باعث آرام کروایا گیا ہے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

  کراچی: نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہونے والے شاداب خان کی جگہ اوپنر شان مسعود کو کپتان بابراعظم کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

لیگ اسپنر شاداب خان آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جبکہ فٹنس ٹیسٹ بھی پاس کرنے می ناکام رہے تھے، اس لیے انہیں آرام کروایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فخر، حارث سہیل کی واپسی؛ شاداب انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ انجری کا شکار شاداب خان سے بالنگ کروائی ہے تاہم وہ مکمل فٹ نہیں، اس لیے انہیں ریسٹ دیا گیا ہے، انکی جگہ اسامہ میر کو موقع دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل سیریز کے میچز 9،11 اور13 جنوری کو نیشنل بنک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔