اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی مراعات میں کٹوتی کی درخواست اعتراضات کیساتھ واپس

ویب ڈیسک  جمعـء 6 جنوری 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی مراعات میں کٹوتی سے متعلق درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کردی گئی۔

ملکی معاشی حالات کے پیش نظر اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی مراعات میں کٹوتی سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے 9 اعتراضات عائد کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں اعلیٰ ججز کی تنخواہوں پنشن و مراعات میں کٹوتی کی درخواست دائر

رجسٹرار آفس کے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا جب کہ انفرادی شکایت پر آئین کا آرٹیکل 184(3) کا اختیار استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

مزید اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست کا پیراگراف 1 غیر متعلقہ ہے۔ درخواست کی زبان مبہم اور درخواست کا مواد بے ربط ہے۔ درخواست میں عوامی مفاد کے نکتے کی نشان دہی نہیں کی گئی۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم کے بجائے براہِ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ درخواست میں آرٹیکل 184(3) کے استعمال کے لیے متعلقہ مواد موجود نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔