آزاد کشمیر میں ٹریفک حادثہ ، 8 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 6 جنوری 2023
کوسٹر میں 12 افراد سوار تھے:فوٹو:ایکسپریس نیوز

کوسٹر میں 12 افراد سوار تھے:فوٹو:ایکسپریس نیوز

 مظفر آباد: آزاد کشمیر میں ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

راولپنڈی سے حلقہ کھاوڑہ کی یونین کونسل میرا کلاں جانے والی کوسٹر کھائی میں گر گئی۔ رحیم کوٹ کے مقام پر پیش آنے والے حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوسٹر میں 12 افراد سوار تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے ریکسیو ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اموات  کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔