- پاکستان سپر لیگ نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنالی ہے، نجم سیٹھی
- گلگت بلتستان میں 3 جدید سائنس لیبارٹریاں بنانے پر اتفاق
- سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل
- حکومت اور اپوزیشن میں کوئی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان
- پیپلزپارٹی کا عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
- جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
- کراچی میں اتوار کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار
- متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
- اسلام آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان
- امریکی رکن کانگریس نے اے آئی سافٹ ویئر سے لکھی تقریر پڑھ ڈالی
- بسکٹ ہمارے وزن میں اضافے کا سبب بنتے ہیں، تحقیق
- جرمنی نصب کی جانے والی آئی میکس اسکرین نے دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے
- مری ڈسٹرکٹ اسپتال کی مسروقہ تینوں ڈائیلاسز مشین برآمد، ڈاکٹراور خریدار گرفتار
- پاکستانی زائرین نے درگاہ اجمیر شریف پر چادر چڑھائی
- عمران خان کے آصف زراری مخالف بیان پر وزیراعظم دفاع میں سامنے آگئے
- عمران خان جو بھی فیصلہ کریں ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، حبہ چوہدری
- الیکشن کمیشن دھمکی کیس، فواد چوہدری مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 6500 روپے کا اضافہ
شوبز ہمارا خاندانی بزنس ہے، اقربا پروری کے طعنوں پر ٹام ہینکس کا ردِعمل

ٹام ہینکس ہالی ووڈ کے مشہور کامیڈین اداکار اور پروڈیوسرہیں (فائل فوٹو)
نیویارک: ہالی ووڈ کے معروف اداکارہ اور فلم میکر ٹام ہینکس نے اقربا پروری کے طعنوں پر ردعِمل دیتے ہوئے اداکاری کو اپنا خاندانی بزنس قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کے مشہور کامیڈین اداکار ٹام ہینکس اپنی آنے والی فلم ’A Man Called Otto‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کی اہلیہ اور بیٹا بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔
ایک حالیہ میڈیا گفتگو میں اداکار نے خود پر اور اپنے خاندان پر برسوں سے لگائے جانے والے اقربا پروری کے الزامات پر ردعِمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا خاندانی بزنس ہے۔
اداکار نے واضح کیا کہ وہ اور ان کے چاروں بچے اسٹوری ٹیلنگ برانڈ کا حصہ ہیں اور وہ سب ہی بہت تخلیقی صفات رکھتے ہیں، اداکا ر نے کہا کہ یہ ہمارا خاندانی بزنس ہے اور ہم سالوں سے یہی کر رہے ہیں جیسے اگر ہم کوئی دکان چلا رہے ہوتے تو کبھی نہ کبھی بچے بھی وہی دکان چلاتے اور وہ ہمارا خاندانی بزنس کہلاتا۔
ٹام ہینکس نے مزید کہا کہ یہ کام ہی ہے جو اہمیت رکھتا ہے نہ کہ نام، اگر میرے بچے شوبز میں کام نہ بھی کریں تو بھی شوبز کا حصہ رہیں گے کیونکہ ان کے نام کے ساتھ میرا نام جڑا ہے۔
یاد رہے کہ ٹام ہینکس کئی مرتبہ آسکرز کا بہترین اداکار ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، ان کی آنے والئ فلم ’A Man Called Otto‘ میں ان کا بیٹا آسکر ایوارڈ یافتہ کردار ’اوٹو‘ کے نئے ورژن کا کردار ادا کریں گے جبکہ ان کی اہلیہ ریٹا ولسن فلم کی شریک پروڈیوسر ہیں جنہوں نے فلم کیلئے گانا لکھا اور گایا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔