سرفراز احمد کی ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار واپسی

ویب ڈیسک  جمعـء 6 جنوری 2023
سرفراز احمد نے چار اننگز میں تین نصف سینچریاں اور ایک سینچری اسکور کی

سرفراز احمد نے چار اننگز میں تین نصف سینچریاں اور ایک سینچری اسکور کی

کراچی: تقریباً چار سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں جگہ پانے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے ہوم گراؤنڈ میں شاندار کم بیک کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی  میں کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سرفراز احمد نے ہوم گراؤنڈ پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

ہوم کراؤڈ کے سامنے پہلے ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بیٹر نے پہلی اننگ میں 86 جبکہ دوسری اننگ میں 53 رنز اسکور کیے۔

دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں نصف سینچری کے بعد دوسری اننگ  میں 118 رنز کی بدولت میچ کو ڈرا کی جانب لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر سرفراز احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دینے کے ساتھ سیریز میں 335 رنز بنانے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔