رمضان شوگر ملز کیس میں سلیمان شہباز نے ایف آئی اے کو جواب جمع کرادیا

طالب فریدی  جمعـء 6 جنوری 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے اور رمضان شوگر ملز کیس میں ملزم قرار دیے گئے سلیمان شہباز نے فیڈرل انویسٹی گیشن میں جواب جمع کرادیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں پیش ہوئے اور موصول ہونے والے  سوال نامے کے جواب جمع کرائے۔ جس پر مقدمہ کی آئندہ سماعت سات جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

رمضان شوگر مل کے حوالے سے بھی ایف آئی اے کو جواب جمع کرائے، سلیمان شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل کے بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے رمضان شوگر ملز کے بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات میں 2020 میں مقدمہ درج کیا تھا، جس میں سلیمان شہباز کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔