سجاول کے سمندری مقام پر ڈوبنے والی کشتی کے ماہی گیر ریسکیو

آفتاب خان  جمعـء 6 جنوری 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  کراچی: سمندر میں تیز ہواوں کے سبب طغیانی کے نتیجے میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار ماہی گیروں کو پاکستان نیوی نے ریسکیو کرلیا۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کے مطابق کشتی ڈوبنے کا واقعہ جمعرات اورجمعے کی درمیانی شب پیش آیا، جس کے دوران ضلع سجاول میں جاتی کے مقام پرسرکریک میں ماہی گیروں کی کشتی تندوتیز ہواؤں کے سبب الٹ گئی تھی۔

کمال شاہ کے مطابق ڈوبنے والی کشتی پرسوارعملہ کھلے سمندرمیں مچھلی کا شکار کر رہا تھا، حادثے کے بعد ایک ماہی گیر اپنی جان بچا کر سجاول پہنچ گیا تاہم 4ماہی گیرتاحال لاپتہ تھے۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کمال شاہ کے مطابق پاکستان نیوی نے کشتی ڈوبنے کے بعد لاپتہ 4 ماہی گیروں کو بچالیا جبکہ ایک ماہی گیر آدم کشتی ڈوبنے کے بعد سجاول پہنچ گیا تھا۔ کشتی ایوب نامی شخص کی ملکیت تھی،لاپتا ہونے والے ماہی گیروں میں اسماعیل،اعجاز،عرفان نیازعلی شامل تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔