- پاکستان سپر لیگ نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنالی ہے، نجم سیٹھی
- گلگت بلتستان میں 3 جدید سائنس لیبارٹریاں بنانے پر اتفاق
- سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل
- حکومت اور اپوزیشن میں کوئی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان
- پیپلزپارٹی کا عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
- جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
- کراچی میں اتوار کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار
- متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
- اسلام آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان
- امریکی رکن کانگریس نے اے آئی سافٹ ویئر سے لکھی تقریر پڑھ ڈالی
- بسکٹ ہمارے وزن میں اضافے کا سبب بنتے ہیں، تحقیق
- جرمنی نصب کی جانے والی آئی میکس اسکرین نے دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے
- مری ڈسٹرکٹ اسپتال کی مسروقہ تینوں ڈائیلاسز مشین برآمد، ڈاکٹراور خریدار گرفتار
- پاکستانی زائرین نے درگاہ اجمیر شریف پر چادر چڑھائی
- عمران خان کے آصف زراری مخالف بیان پر وزیراعظم دفاع میں سامنے آگئے
- عمران خان جو بھی فیصلہ کریں ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، حبہ چوہدری
- الیکشن کمیشن دھمکی کیس، فواد چوہدری مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 6500 روپے کا اضافہ
ایمیزون جنگلات کی تباہی ہمالیہ اور انٹارکٹک برف کو پگھلا سکتی ہے!

چینی ماہرین نے ایمیزون جنگلات کی کٹائی اور ہمالیہ اور انٹارکٹک میں برف پگھلنے کے درمیان اثرات کا انکشاف کیا ہے۔ فوٹو: فائل
بیجنگ: ایمیزون جنگلات کے متعلق نادیدہ عالمی اثرات اس وقت سامنے آئے ہیں جب ماہرین نے کہا ہے کہ ان جنگلات کی تباہی سے بہت دور واقع مستقل برفانی ذخائر مثلاً ہمالیہ اور انٹارکٹک کی برف میں بھی کمی ہوسکتی ہے۔
اس کی سادہ وجہ یہ ہے کہ درجہ حرارت اور نمی میں کمی سے دوردراز سطح مرتفع تبت اور اور انٹارکٹیکا کی برف پر منفی اثرات ہوسکتے ہیں۔ اگرچہ تبت اور ہمالیہ، ایمیزون سے 15000 کلومیٹر دور ہے لیکن چینی ماہرین نے ان دونوں کے باہمی اثرات کا جائزہ لیا ہے۔
بیجنگ نارمل یونیورسٹی سے وابستہ سینی یانگ اور ان کےساتھیوں نے 1979 سے 2019 کےدرمیان آب و ہوا میں تبدیلی کےاثرات کےان دونوں مقامات کا جائزہ لیا ہے۔ ان رابطوں کو ٹیلی کنیکشن (دور سے روابط) کا نام دیا گیا ہے۔ اس تحقیق میں بطورِ خاص ایمیزون پر توجہ دی گئی ہے جو ایک جانب کاربن جذب کرنے کا اہم ترین مقام اور خود کلائمٹ چینج کی جگہ بھی ہے۔
ماہرین نے دیکھا کہ 1979 سے ایمیزون کا درجہ حرارت بڑھنے سے تبت اور مغربی انٹارکٹک برف کی اطراف پر درجہ حرارت بڑھا لیکن ایمیزون میں بارش اور نمی کی زیادتی انٹارکٹک اور تبت پر نمی اور برسات کم ہوئی۔
اسی تجزیئے کے ساتھ دونوں مقامات کے درجہ حرارت کے علاوہ انہوں نے توانائی اور مٹیریئل کی ایک سے دوسرے مقام منتقلی کی راہیں بھی معلوم کی ہیں۔ مثلاً دیکھا کہ جنگلوں کی آگ سے اٹھنے والا سیاہ کاربن کس طرح فضا میں پھیلتا ہے۔ معلوم ہوا کہ یہ راستہ مستقل طور پر ایک ہی ہے اور مستقبل میں ایسا ہی ہوگا۔
تاہم اس تحقیق پر اپنی تنقیدی رائے دیتے ہوئے میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ آف میٹیورولاجی کے ماہر وکٹر برووکِن کہتے ہیں کہ ایمیزون درحقیقت ایک بہت ہی چھوٹا علاقہ ہےاور وہ کس طرح اتنے بڑے انٹارکٹک خطے کو متاثر کرسکتاہے۔ انہوں نے چینی سائنسدانوں سےکہا ہے کہ وہ اس کا طبعی طریقہ کار اور دیگر وجوہ پر بھی روشنی ڈالیں۔
دوسری جانب پوٹسڈیم انسٹی ٹیوٹ آف کلائمٹ امپیکٹ ریسرچ، جرمنی کے جوناتھن ڈونگس کہتے ہیں کہ اگر یہ بات درست ثابت ہوجاتی ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایمیزون دیگر خطوں پر بھی ڈومینو اثرات مرتب کرسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔