- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- دوہرے ٹیکس سے چھٹکارہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنونشن پر دستخط
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
- کراچی میں ڈاکوؤں راج، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، رواں سال میں اب تک 16 جاں بحق
- خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف
- قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
- مودی کا جنگی جنون؛ 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے
- سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ، کراچی چڑیا گھر شہریوں کیلیے بند
- سوڈان میں پوپ فرانسس کا دورہ؛ مسلح گروپ کی فائرنگ میں21 افراد ہلاک
- ٹانڈہ ڈیم میں کشتی حادثہ؛ لاپتا آخری طالبعلم کی نعش بھی نکال لی گئی
- دہشت گردی کے خلاف بات ہو تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے، وفاقی وزیر مملکت
- پی ایس ایل 8 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی
- محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن دباؤ میں آئیگا تو آئینی جنگ کیلئے تیار ہوجائے، حافظ نعیم
- شاہین شاہ آفریدی کا نکاح؛ ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مبارکباد کے پیغامات
- پشاور پولیس پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری اور مفرور ملزم گرفتار
- حکومت نے ناک کے نیچے دہشت گردی پھیلنے کی اجازت دی، عمران خان
- یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے
سرفراز احمد کو شاندار کارکردگی پر کھلاڑی ’کپتان‘ کہنے لگے

فوٹو انٹرنیٹ
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز سرفراز احمد کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں ذمہ دارانہ بیٹنگ اور شاندار کارکردگی پر ساتھی کھلاڑی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور انہیں کپتان کہہ کر مخاطب کرنے لگے۔
وکٹ کیپر سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے آخر روز ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 118 رنز کی اننگز کھیلی اور پاکستان کو شکست سے بچا کر میچ کو ڈرا کراویا۔
سرفراز احمد کی بیٹنگ پر جہاں اُن کے مداحوں نے تعریف کی وہیں ساتھی کھلاڑی شاداب خان، محمد عامر، عماد وسیم، حسین علی سمیت دیگر نے تعریفی ٹویٹ کیے اور سرفراز کو کپتان کہہ کر مخاطب کیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے سرفراز کو بابو کہتے ہوئے مخاطب کیا اور انہیں حقیقی چیمپئن قرار دیتے ہوئے دعا دی کہ اللہ تمھیں نظر بد سے بچائے۔
what a knock @SarfarazA_54 babu u are true champion Allah nazar se bachaye ameen
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) January 6, 2023
عماد وسیم نے بھی سرفراز کی شاندار بیٹنگ کر مختصر ٹویٹ کیا اور اُن کا نام لکھ کر ہیش ٹیگ ’یہ میرا ٹویٹ ہے‘ استعمال کیا۔
علاوہ ازیں شاداب خان، حسن علی نے سرفراز کو ’کپتان‘ کہہ کر مخاطب کیا۔ شاداب خان نے لکھا کہ ’یہ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا مگر ٹیسٹ میچ بہت شاندار تھا، نیوزی لینڈ نے اچھا لکھا مگر پاکستان نے بھی بھرپور انداز سے دفاع کیا، میں یہ بات بتا نہیں سکتا کہ سیفی بھائی نے ہماری نسل کے لیے کیا کچھ نہیں کیا‘۔
It is a draw but a great Test. Well played NZ and great fight Pakistan. Can’t explain how much Saifi bhai means to our generation. We all learnt leadership and team spirit and fighting spirit from him. May you get the best in life our kaptaan @SarfarazA_54. pic.twitter.com/BM13iUmEAE — Shadab Khan (@76Shadabkhan) January 6, 2023
انہوں نے لکھا کہ ’ہم نے سرفراز احمد سے قیادت سیکھی، ٹیم کو ساتھ لے کر چلنا اور ٹیم کی صورت میں مقابلہ کرنا سیکھا‘۔ انہوں نے دعا دی کہ اللہ تعالیٰ ’کپتان‘ (سرفراز) کی زندگی کو بہترین بنائے۔
The fighter mera kaptan @SarfarazA_54 pic.twitter.com/gjfiwxJpQQ
— Hassan Ali (@RealHa55an) January 6, 2023
حسن علی نے سرفراز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میرا فائٹر کپتان ہے‘۔ اس کے علاوہ کامران اکمل، سعید اجمل، فہیم اشرف، امام الحق سمیت دیگر ساتھیوں نے بھی سرفراز احمد کی کارکردگی کی تعریف کی۔
@SarfarazA_54 BHAIYA, 4 years!!!!That’s all I’m going to say. ❤️❤️❤️ pic.twitter.com/stOuKH9UHW
— Shan Masood (@shani_official) January 6, 2023
علاوہ ازیں سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے سرفراز احمد کی خوب تعریف کی اور اُن کے حق میں ٹویٹ کیے اور اُن کی بلے بازی کی تعریف کی۔
Sarfaraz Ahmed’s wife was crying with happiness pic.twitter.com/qUJsUp3neR
— MUSKAN (@Musskey) January 6, 2023
واضح رہے کہ نویزی لیںڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سرفراز احمد نے چار اننگز میں 335 رنز اسکور کیے، جس کی وجہ سے انہیں مین آف دی سیریز اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔