جینیوا میں مریم نواز کے گلے کا تین گھنٹے طویل کامیاب آپریشن

ویب ڈیسک  جمعـء 6 جنوری 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 لاہور: مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کا جینیوا میں گلے کا تین گھنٹے طویل آپریشن کامیاب ہوگیا۔

نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز کی سرجری کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال جاری کی اور بتایا کہ مریم نوازشریف کی تین گھنٹے کی طویل سرجری کامیاب ہوئی ہے۔

ڈاکٹر عدنان نے لکھا کہ مریم نواز بحالی کی طرف گامزن اوردعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز کی کامیاب سرجری سے متعلق آگاہ کیا اور لکھا کہ ’مریم نواز نے دعا کرنے والے کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے‘۔


واضح رہے کہ چند روز قبل مریم نواز سرجری کیلیے اپنے والد کے ہمراہ لندن سے جینیوا پہنچی تھیں، وہ آپریشن کے بعد تھوڑے دن آرام کریں گی اور پھر جنوری کے آخری ہفتے میں مریم نواز کی پاکستان واپسی متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔