امریکا میں 6 سالہ بچے کی کلاس روم میں فائرنگ، خاتون ٹیچر شدید زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 جنوری 2023
طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ٹیچر کی حالت نازک ہے:فوٹو:فائل

طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ٹیچر کی حالت نازک ہے:فوٹو:فائل

  واشنگٹن: امریکا میں 6 سال کے بچے نے فائرنگ کرکے ٹیچر کوشدید زخمی کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست ورجینیا کے ایک الیمنٹری اسکول میں پیش آیا۔ اسکول کے 6 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کے مطابق بچے کی جانب سے فائرنگ حادثاتی طور پرنہیں کی گئی۔ بچے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔فائرنگ سے کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔امریکا میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں اور اب تک طلبا سمیت درجنوں افراد ان واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔