- بھارتی اور نیپالی مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکرا گئے
- چینی کوششیں ناکام؛ روس کا بیلاروس میں جوہری ہتھیار نصب کرنے کا اعلان
- امریکی مسافر نے پرواز بھرتے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا
- کراچی میں تین پولیس مقابلے، پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- مردان میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی شہری زخمی
- رمضان المبارک؛ سعودی ولی عہد کی مسجد نبوی میں روضئہ رسولﷺ پر حاضری
- سعودی ویمنز فٹبال ٹیم نے باضابطہ طور پر فیفا رینکنگ میں جگہ بنالی
- رینجرز و پولیس کے اورنگی اور لیاقت آباد میں چھاپے، پانچ کرمنلز گرفتار
- سعودی عرب؛ مقابلہ حسن قرات میں ہالی ووڈ اسکرپٹ رائٹر کی رقت آمیز تلاوت
- پی ٹی آئی کے جلسے سے گریٹر اقبال پارک کو تقریباً 80 لاکھ روپے کا نقصان
- کوئٹہ؛ حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے
- بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
- دوسرا ٹی20؛ پاکستان ٹیم کی پلینگ الیون کا اعلان، اہم کھلاڑی باہر
- یوروکپ کوالیفائرز؛ ترکیہ نے آرمینیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا مزہ چکھادیا
- مراکش نے 5 بار کی عالمی چیمپئین برازیل کو شکست دیدی
- رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کیلیے غیرملکی سرمایہ لانے کی اجازت
- ترسیلات زر میں 3فیصد اضافہ، حجم 245 ملین ڈالر ریکارڈ
- سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، امریکا
- کراچی میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے چار افراد زخمی
- راولپنڈی، دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار
نیوزی لینڈ کیخلاف سینچری؛ سرفراز کا گھر پہنچنے پر شاندار استقبال

خوشی سے سرشار وکٹ کیپر بیٹر نے ہاتھ ہلاکر خیرمقدم کرنے والوں کا جواب دیا (فوٹو: اسکرین شارٹ)
کراچی: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور دوسرے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کر کے پاکستان کو شکست سے بچانے والے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا گھر واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد سرفراز احمد بفرزون میں اپنے گھر پہنچے تو اہلخانہ اور عزیز و اقارب نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا، نوجوانوں نے والہانہ رقص کرتے ہوئے فلک شگاف نعرے لگائے اور خواتین نے تالیاں بجا کر سرفراز احمد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
خوشی سے سرشار سرفراز احمد نے ہاتھ ہلاکر خیرمقدم کرنے والوں کا جواب دیا۔
مزید پڑھیں: سرفراز احمد نے ریکارڈز سے کم بیک سیریز کو یادگار بنالیا
واضح رہے کہ 4 سال کے طویل وقفے کے بعد ٹیسٹ کھیلنے کا موقع ملنے پر سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ کی دوسری اننگز میں 118 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے پاکستان ٹیم کو شکست کے دھانے سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے پہلی اننگز میں 87 رنز جبکہ مجموعی طور پر دو ٹیسٹ میچز کی چار اننگز میں 332 رنز بنائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔