- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر ہلاک
- پاکستان سپر لیگ نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنالی ہے، نجم سیٹھی
- گلگت بلتستان میں 3 جدید سائنس لیبارٹریاں بنانے پر اتفاق
- سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل
- حکومت اور اپوزیشن میں کوئی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان
- پیپلزپارٹی کا عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
- جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
- کراچی میں اتوار کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار
- متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
- اسلام آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان
- امریکی رکن کانگریس نے اے آئی سافٹ ویئر سے لکھی تقریر پڑھ ڈالی
- بسکٹ ہمارے وزن میں اضافے کا سبب بنتے ہیں، تحقیق
- جرمنی نصب کی جانے والی آئی میکس اسکرین نے دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے
- مری ڈسٹرکٹ اسپتال کی مسروقہ تینوں ڈائیلاسز مشین برآمد، ڈاکٹراور خریدار گرفتار
- پاکستانی زائرین نے درگاہ اجمیر شریف پر چادر چڑھائی
- عمران خان کے آصف زراری مخالف بیان پر وزیراعظم دفاع میں سامنے آگئے
- عمران خان جو بھی فیصلہ کریں ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، حبہ چوہدری
- الیکشن کمیشن دھمکی کیس، فواد چوہدری مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کے پی ہیلی کاپٹر قانون میں ترمیم کو ن لیگ نے ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

عمران خان ہو یا کوئی اور ہو عوام کے پیسوں پر عیاشی کرنے والے کو معاف نہیں کرسکتے، پارلیمانی لیڈر ن لیگ سردار یوسف
پشاور: خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق قانون میں ترمیم کو مسلم ن لیگ نے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سردار یوسف نے درخواست دائر کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا ہے۔
انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ذاتی مفاد کے لئے کئی گئی ترامیم غیر قانونی ہے، عمران خان ہو یا کوئی اور ہو عوام کے پیسوں پر عیاشی کرنے والے کو معاف نہیں کرسکتے، حکومت نے یہ قانون اکثریت کے بل بوتے پر پاس کیا تھا۔
سردار یوسف نے کہا کہ ہیلی کاپٹر استعمال ترمیم قانون کے منافی ہے، جہاں عوام کے حقوق متاثر ہونگے وہاں ہم میدان میں ہونگے، لوگ راشن نہیں خرید سکتے جبکہ سرکاری ہیلی کاپٹر سیر تفریح کے لئے استعمال ہوگا، ہیلی کاپٹر کے 14 سال استعمال کو تحفظ دی جارہی ہے۔
سردار یوسف نے درخواست میں کہا کہ صوبائی حکومت نے قانون میں ترمیم کرکے گذشتہ 14 سال ہیلی کاپٹر استعمال کو درست قرار دیا تھا، وزراء، مشیر، معاونین، سرکاری افسران کو ہیلی کاپٹر استعمال کی اجازت دی تھی، ہیلی کاپٹر کو نجی استعمال کے لئے کرایہ پر لینے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے قانون میں ترمیم منظور کی ہے جس کے مطابق وزیر اعلیٰ، وزیر، مشیر، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی، سرکاری ملازم یا اس کا کوئی معاون عملے کی جانب سے سرکاری دوروں یا سیر و سیاحت کے لیے صوبائی حکومت کے ہوائی جہاز یا ہیلی کاپٹر کا استعمال جائز سمجھا جائے گا اور ان سے کوئی سوال نہیں کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔