پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 جنوری 2023
رجسٹرار نے آئینی ادارے کے سربراہ کے خلاف توہین عدالت سے متعلق اعتراضات اٹھایا تھا (فوٹو: فائل)

رجسٹرار نے آئینی ادارے کے سربراہ کے خلاف توہین عدالت سے متعلق اعتراضات اٹھایا تھا (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سماعت ہوئی، رجسٹرار نے آئینی ادارے کے سربراہ کے خلاف توہین عدالت سے متعلق اعتراضات اٹھایا تھا۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پی ٹی آئی نے واپس لے لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے اعتراض میں کہا تھا کہ آئینی عہدہ رکھنے والے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کیسے توہین عدالت دائر ہوسکتی ہے؟۔

مزید پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض عائد

30 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی کروانے کا حکم دے دیا تھا، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے برعکس الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے معذرت کرلی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔