- عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- ورلڈکپ؛ پاکستان اپنے میچز سری لنکا یا بنگلہ دیش میں کھیلنا چاہتا ہے، پی سی بی
- ٹیریان کیس؛ عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل
- وزیراعظم کا جسٹس فائز کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا حکم
- عمران خان کی تمام مقدمات کے اخراج کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
- قومی اسمبلی؛ حکومت کا ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے بجلی سبسڈی ختم کرنے کا اعتراف
- نہیں چاہتا! جو میرے ساتھ ہوا بابراعظم کے ساتھ بھی ہو، سرفراز احمد
- مہنگائی کے اثرات؛ لیڈیز ٹیلرز رمضان میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ حسان نیازی و دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور
- عدالتی اصلاحات سے متعلق بل 2023 سینیٹ سے بھی منظور
- جعلی ڈاکٹر بن کر مریضوں کو لوٹنے والی خاتون گرفتار
- پاک بحریہ کا رات میں زمین تا فضا مار کرنیوالے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ
- مفت آٹا اور عوام کی حالت زار
- الخدمت سندھ کے تحت 3000 خاندانوں میں راشن تقسیم
- کرسی کا جھگڑا، آفس ورکر نے ساتھی کو گولی مار دی
- فلپائن؛ کشتی میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت 31 مسافر ہلاک
- انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ ٹوٹ گیا
- احاطہ عدالت میں صحافیوں پر تشدد؛ پولیس کو درخواست پر جلد کارروائی کا حکم
- پاکستان سے ہزاروں امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
جماعت اسلامی کا کمر توڑ مہنگائی کیخلاف مظاہروں کا اعلان

اتوار8 جنوری کو ملتان روڈ پراحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،جماعت اسلامی لاہور:فوٹو:فائل
لاہور: جماعت اسلامی نے آٹا، چکن اور اشیاء ضروریہ کے بحران اور کمر توڑ مہنگائی کیخلاف لاہور میں احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ آٹا ، چکن اور اشیاء ضروریہ کا بحران حکومتی بدنیتی اور بدانتظامی کا نتیجہ ہے۔ حکمرانوں کی عوامی مسائل اورمہنگائی سے لاتعلقی بےحسی کی بدترین مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے اور یہاں لوگ آٹے کی خریداری کے لیے دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ بیس کلو آٹا 3 ہزار روپے میں بھی دستیاب نہیں ہورہا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.09 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مرغی 550 روپے فی کلو کی ریکارڈ قیمت پر پہنچنے کے بعد مارکیٹ سے غائب ہوگئی۔ سفید پوش طبقہ حالات سے تنگ آ کر خود کشی پر مجبور ہے۔
امیرجماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آٹا ، مرغی اور دیگر اشیاء ضروریہ کے بحران اور مہنگائی کیخلاف شہر کی مختلف شاہراؤں اور چوکوں پر احتجاجی مظاہرے کریگی۔ اتوار 8 جنوری کو ملتان روڈ پر بھرپور عوامی احتجاج کیا جائے گا۔ آنے والے دنوں میں اکبر چوک ، جی ٹی روڈ باغبان پورہ سمیت اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔