عمران خان حملہ؛ ملزم نوید کے موبائل کا ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور نہ ہوسکا

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 جنوری 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 لاہور: عمران خان پر حملے کے ملزم نوید کے موبائل کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آگئی، ملزم کے موبائل سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور نہیں ہوسکا تاہم کال ریکارڈ مل گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں حملے کے بعد ملزم نوید کو فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے موبائل فون کو فرانزک کے لیے بھیجا گیا جس کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کے فون سے دو مختلف کمپنیوں کی سمز برآمد ہوئیں، وٹس ایپ گروپ میں ایک نمبر علی رضا کے نام سے محفوظ تھا، ملزم کے فون سے 138 فون نمبرز اور 18 سو 69 کالز کا ریکارڈ ملا ہے۔

naved fornsic report

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کے فون سے 337 ایس ایم ایس، 1956 تصاویر، 499 گفتگو کی کالز اور 212 ویڈیوز ملی ہیں، ملزم نوید کے فون کا تمام آڈیو اور وڈیو کی ڈی وی ڈی بناکر جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا گیا تاہم جو ڈیٹا اس نے ڈیلیٹ کردیا ہے وہ ریکور نہیں ہوسکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔