- پیپلزپارٹی کا عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
- جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والے ملزم گرفتار
- ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
- کراچی میں اتوار کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار
- متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
- اسلام آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان
- امریکی رکن کانگریس نے اے آئی سافٹ ویئر سے لکھی تقریر پڑھ ڈالی
- بسکٹ ہمارے وزن میں اضافے کا سبب بنتے ہیں، تحقیق
- جرمنی نصب کی جانے والی آئی میکس اسکرین نے دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے
- مری ڈسٹرکٹ اسپتال کی مسروقہ تینوں ڈائیلاسز مشین برآمد، ڈاکٹراور خریدار گرفتار
- پاکستانی زائرین نے درگاہ اجمیر شریف پر چادر چڑھائی
- عمران خان کے آصف زراری مخالف بیان پر وزیراعظم دفاع میں سامنے آگئے
- عمران خان جو بھی فیصلہ کریں ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، حبہ چوہدری
- الیکشن کمیشن دھمکی کیس، فواد چوہدری مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 6500 روپے کا اضافہ
- کراچی، نجی اسکول میں اردو بولنے پر بچے کے منہ پر ’کالک‘ مل دی گئی
- ایک شہزادی لندن سے آکر کہتی ہے میرا بھرپور استقبال کیا جائے، سراج الحق
- عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو
- آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان سے سمجھیں، فضل الرحمان
میکسیکو میں منشیات اسمگلر کا بیٹا گرفتار؛3 سیکیورٹی اہلکار سمیت 29 ہلاک
![میکسیکو میں گینسٹرز نے ا]پنے سربراہ کی گرفتاری پر ایئرپورٹ پر حملہ کردیا، فوٹو: ٹوئٹر](https://c.express.pk/2023/01/2424961-maxicodrugssmaglerkingarrest-1673096677-183-640x480.jpg)
میکسیکو میں گینسٹرز نے ا]پنے سربراہ کی گرفتاری پر ایئرپورٹ پر حملہ کردیا، فوٹو: ٹوئٹر
میکسیکو سٹی: میکسیکو میں پولیس نے بدنام زمانہ منشیات کے عالمی اسمگلر ایل چاپو کے جانشین بیٹے اوویڈیو گوزمین لوپیز کو گرفتار کر لیا جس پر گینگ کے ارکان نے ہنگامہ آرائی کے دوران 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 29 افراد کو قتل کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں منشیات اسمگلنگ کی دنیا کے بدنام زمانہ ڈیلر اور گینگ سربراہ ایل چاپو المعروف ’’گاڈ فادر‘‘ کو جیل سے تین بار فرار ہونے کے بعد 2016 میں گرفتار کرکے امریکا بھیج دیا گیا تھا۔
باپ کی گرفتاری کے بعد ان کے بیٹے 32 سالہ اوویڈیو گوزمین جو جرائم کی دنیا میں ’دی ماؤس‘ کے نام سے جانا جاتا ہے نے باپ کا کام سنبھالا تاہم 2019 میں گرفتار ہوگیا لیکن گرفتاری پر ہونے والی ہنگامہ آرائی اور معصوم لوگوں کی ہلاکت کے باعث اسے رہا کردیا گیا تھا۔
اوویڈیو گوزمین پر مخبروں، مخالف گینگ کے کارندوں اور ایک معروف گلوکار کے قتل کا الزام بھی ہے جس نے اس کی شادی میں گانا گانے سے منع کردیا تھا۔ ان کے علاوہ وہ منشیات اسمگلنگ کے کئی کیسز میں مطلوب ہے۔
2019 میں رہائی کے بعد بھی اوویڈیو گوزمین کی سرگرمیان نہ رکیں تو ایک بار پھر پولیس نے گھیرا تنگ کیا اور 6 مہینے کی انٹیلی جنس آپریشن کے بعد اس کے ٹھکانے تک پہنچ گئی جہاں گھمسان کی لڑائی ہوئی۔
پولیس اور گینگسٹر کے درمیان اس جھڑپ میں ایک اہلکار ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔ کامیاب کارروائی میں اوویڈیو گوزمین کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ کئی کارندے بھی مارے گئے۔
اوویڈیو گوزمین کی گرفتاری کی خبر جیسے ہی سینالوا صوبے میں گینگسٹرز تک پہنچی، انھوں نے تشدد کا بازار گرم کردیا، ایک ہوائی اڈے پر بھی حملہ کیا گیا اور رن وے پر پرواز بھرنے اور اترنے والے طیاروں کے مسافروں پر گولیاں برسائی گئیں۔
ان پرتشدد ہنگاموں میں اب تک 3 سیکیورٹی اہلکار سمیت 29 شہری مارے گئے جبکہ درجنوں گاڑیاں بھی نذر آتش کردی گئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔