- خیبر پختونخوا میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- اسپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم
- امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی
- آئی پی ایل؛ ’’پریتی زنٹا نے مجھے اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکر کھلائے‘‘
- اسلام آباد میں ویزا آفس آنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی
- اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت قیدیوں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی ختم
- توانائی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا ترجیح میں شامل ہے، امریکا
- ہائیکورٹ کے ججزکا خط، چیف جسٹس سے وزیراعظم کی ملاقات
- وزیر اعلیٰ پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلیے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس کا اعلان
- سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
- بلوچستان : بی ایل اے کے دہشت گردوں کا غیر ملکی اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف
- سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس
- قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی نے اہم فیصلہ کرلیا
- پشاور؛ صوبائی وزیر و دیگر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے حکومت سے جواب طلب
- سوئی ناردرن کی گیس قیمتوں میں اضافے پر وضاحت
- کراچی؛ اورنج اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
- قادیانی شہری ضمانت کیس؛ علماء سے 2 ہفتے میں تحریری رائے طلب
- سویلین ٹرائلز؛ سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت
- ایف بی آر سے کرپشن کے خاتمے کیلیے خفیہ ایجنسی کو ٹاسک دیدیا گیا
- کاکول ٹریننگ کیمپ؛ اعظم خان 2 کلومیٹر ریس میں مشکلات کا شکار
عمران خان ایک بار پھر اقتدار میں آ کر انہیں جیلوں میں ڈالے گا، پرویز خٹک
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اور سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بار پھر اقتدار میں آرہے ہیں، جس کے بعد ان کے تمام کیسز کو دوبارہ کھولا جائے گا اور ان کی قانون سازی کو ختم کیا جائے گا۔
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی صوبائی صدر پرویز خٹک کا احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پورے ملک میں عمران خان کی ہدایت پر مہنگائی کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں، احتجاج کا سلسلہ 31 جنوری تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’ایسے تجربہ کار سیاستدانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے جنہوں نے پہلے ملک کو لوٹا بیرونی ممالک میں جائیدادیں بنائیں اور انکے بچے بیرونی ملک تعلیم حاصل کرتے ہیں، گزشتہ 35 سالوں میں انہوں نے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان انکے لیے سردرد بن گیا اس لیے سب اُسکے خلاف ہیں، سارے چھور اکھٹے ہوکر صرف اپنے کیسز ختم کررہے ہیں اور اس کے لیے قانون سازیاں کررہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ حکومت عوامی مفاد کیلیے کوئی کام نہیں کررہی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’عمران خان ایک بار پھر اقتدار میں آرہا ہے، قانون سازی دوبارہ ختم کرکے ان کو جیلوں میں ڈالیں گے، ان کے پاس گھڑی کے علاوں کچھ نہیں اب وہ معاملہ بھی پرانا ہوگیا ہے۔
صوبائی صدر نے کہا کہ ’اگر آواز نہیں اٹھائی تو یہ چور پوری زندگی ملک کو لوٹتے رہیں گے، عمران خان 28 سالوں سے عوام کے لیے لڑ رہا ہے اور اس پر حملہ کیا گیا‘۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ’حکومت کے پاس گندم خریدنے کے پیسے تک نہیں، جن کے پاس گندم خریدنے کے پیسے نہیں انکو حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے جبکہ بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن کے پاس بجلی گیس اور گندم خریدنے کے پیسے نہیں ان کو ہم پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، ملکی معیشیت مکمل تباہ ہوگئی اور یہ کہتے ہیں 8 بجے دوکانیں بند کرنے سے سارے مسئلے حل ہو جائیں گے، صرف 7 ماہ پہلے ہمارے وقت میں ملکی معیشت ٹھیک تھی ڈالر، آٹا سب کچھ سستا تھا۔
پرویز خٹک نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کے عمران خان پر ہونے والے وزیرآباد حملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ ہمارے لیڈر کو انصاف مل سکے، حملے کے باوجود اپنی مرضی کی ایف آئی آر درج نہیں کرواسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔