سندھ حکومت میں شمولیت: پی پی متحدہ مذاکرات آئندہ ہفتے متوقع

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 5 اپريل 2014
گورنرہائوس میں دونوں جماعتوں کے رہنما ملیں گے، وزارتوں، بلدیاتی نظام اوردیگرامورپرغورہوگا۔ فوٹو: فائل

گورنرہائوس میں دونوں جماعتوں کے رہنما ملیں گے، وزارتوں، بلدیاتی نظام اوردیگرامورپرغورہوگا۔ فوٹو: فائل

کراچی: پیپلزپارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ کی قیادت کے درمیان حالیہ پس پردہ رابطوں میں اس بات پر اتفاق رائے ہوگیاکہ آئندہ ہفتے دونوں جماعتوں کے رہنمائوں میں ملاقات ہوگی، جس میں ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں ممکنہ شمولیت سمیت دیگرامورپربات چیت کی جائیگی۔

ایم کیو ایم کے ذرائع نے بتایاکہ پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی جانب سے ایم کیو ایم کے بارے میں کچھ بیانات کے باعث دونوں جماعتوں کے درمیان جاری مذاکرات میں تعطل پیداہوگیاتھاتاہم رحمن ملک نے اس تعطل کوختم کرانے میں اہم کرداراداکیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان رابطوں میں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے اوردونوں جماعتوں کی قیادت میں اس بات پراتفاق رائے ہوگیا ہے کہ اگلے ہفتے گورنرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی سربراہی میں دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کے درمیان ملاقات ہوگی،یہ ملاقات گورنرہائوس میں متوقع ہے جس میں ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں ممکنہ شمولیت،ایم کیو ایم کودی جانے والی وزارتیں،بلدیاتی نظام اوردیگرامور پر بات چیت کی جائے گی،ایم کیو ایم کی قیادت سندھ حکومت میں ممکنہ شمولیت کے حوالے سے الطاف حسین کی منظوری سے حتمی فیصلہ کریگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔