آخری 3 اوورز مکمل نہ کیے جانے پر سابق کیوی کرکٹرز کے اعتراضات

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 8 جنوری 2023
4 دن تک بھرپور مقابلہ ہوتا رہا، بے لطف اختتام کردیا گیا، سابق کرکٹرز اسکاٹ اسٹائرس اور جمی نیشم۔ 
(فوٹو: پی سی بی)

4 دن تک بھرپور مقابلہ ہوتا رہا، بے لطف اختتام کردیا گیا، سابق کرکٹرز اسکاٹ اسٹائرس اور جمی نیشم۔ (فوٹو: پی سی بی)

کراچی: سابق کیوی کرکٹرز نے دوسرے ٹیسٹ میں آخری 3 اوورز مکمل نہ کیے جانے پر اعتراضات اٹھا دیئے۔

پاک نیوزی لینڈ دوسرے ٹیسٹ کے آخری 3 اوورز مکمل نہ کیے جانے پر اعتراضات اٹھنے لگے، پاکستان کو فتح کیلیے 15 رنز اور کیویز کو ایک وکٹ درکار تھی جب امپائرز نے روشنی کو کھیل جاری رکھنے کیلیے کم قرار دیتے ہوئے میچ کا ڈرا پر اختتام کردیا۔

اس پر سابق کرکٹرز اسکاٹ اسٹائرس اور جمی نیشم نے کہا کہ 4 دن تک بھرپور مقابلہ ہوتا رہا، آخری روز جب میچ نتیجے کے قریب تھا تو اس طرح بے لطف اختتام کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔