راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کیخلاف پی سی بی کی اپیل

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 8 جنوری 2023
طریقہ کار کے برعکس پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے میزبان پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا، رپورٹ۔ فوٹو: پی سی بی

طریقہ کار کے برعکس پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے میزبان پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا، رپورٹ۔ فوٹو: پی سی بی

لاہور: پی سی بی نے راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کے خلاف اپیل کردی جب کہ رپورٹ13 دسمبر کو موصول ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق مکمل کیس تیار کر کے آئی سی سی سے اپیل کر دی، اس میں موقف اختیار کیا گیا کہ طریقہ کار کے برعکس پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے میزبان پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

ٹرف میں باؤنس ناہموار نہیں تھا،اس کو اوسط سے کم درجے کی پچ قرار دیے جانے کے تمام پہلو مکمل نہیں ہوتے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ کی پچ کو اوسط سے کم درجہ کی قرار دیتے ہوئے ڈی میرٹ پوائنٹ ایوارڈ کیا گیا تھا، اس سے قبل گذشتہ سال مارچ میں آسٹریلیا سے ٹیسٹ کے اختتام پر بھی پنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔