ڈیجیٹل کمپنیوں کے قرض پر اپ فرنٹ چارجز کٹوتی پر پابندی عائد

ریگولیشنز ایس ای سی پی کی جانب سے ڈیٹا کی حفاظت، شکایات ازالے کیلیے نافذ کیے گئے


Irshad Ansari January 08, 2023
ریگولیشنز ایس ای سی پی کی جانب سے ڈیٹا کی حفاظت، شکایات ازالے کیلیے نافذ کیے گئے۔ فوٹو: گوگل

ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل قرض دینے والی کمپنیوں پر قرضہ رقم سے اپ فرنٹ چارجز کاٹنے پر پابندی عائد کر دی۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے ڈیجیٹل قرض دینے والی کمپنیوں پر قرضہ رقم سے اپ فرنٹ چارجز کاٹنے پر پابندی عائد کر دی اور اس بارے ڈیجیٹل قرضے جاری کرنے والی کمپنیوں کو نئے ریگولیٹری تقاضوں کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

ریگولیشنز ایس ای سی پی کی جانب مس سیلنگ کو روکنے، صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت اور شکایات کے ازالے کے لیے حال ہی میں جاری کیے گئے، سرکلر نمبر 15 کے ذریعے نافذ کیے گئے ہیں تمام لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کی سینئر انتظامیہ نے ایس ای سی پی کی طرف سے منعقد کردہ آن لائن سیشن میں شرکت کی سرکلر 15کے اہم نقات کا جائزہ لیتے ہوئے.

ایس ای سی پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالدہ حبیب نے شرکا کو بتایا کہ ایس ای سی پی نے قرضے کی رقم سے اپ فرنٹ چارجزکاٹنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید یہ کہ ڈیجیٹل لینڈنگ کمپنیوں کو گوگل پلے اسٹور یا کسی دوسرے پلیٹ فارم پر ایک سے زیادہ ڈیجیٹل ایپ چلانے سے روک دیاگیا ہے تاہم مختلف پروڈکٹس اور اسکیمیں ایک ماسٹر ایپ کے تحت لانچ کیے جا سکتے ہیں وہ کمپنیاں جو پہلے سے ایک سے زیادہ ایپ چلا رہی تھیں انہیں ایک ماسٹر ایپ کی شناخت کرنے اور دیگر ایپس کو 90 دن کے اندر بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں