چین میں ٹرک جنازے کے شرکاء پر چڑھ دوڑا، 17 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 8 جنوری 2023
فوٹو : اے ایف پی

فوٹو : اے ایف پی

بیجنگ: مشرقی چین میں ایک ٹرک جنازے کے شرکاء پر چڑھ دوڑا جس کے باعث 17 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹریفک کا خوفناک حادثہ صوبہ جیانگسی کے نانچانگ کاؤنٹی میں پیش آیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

عینی شاہد کے مطابق اتوار کی صبح لوگ جنازے کی رسومات ادا کرنے کے لیے شریک تھے کہ اچانک ایک ٹرک پیچھے سے آکر شرکاء پر چڑھ دوڑا، جس میں شریک افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ چین میں سخت حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات عام ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔